خبرنامہ پاکستان

نریندرمودی کانوازشریف کو ٹیلی فون ‘عیدکی مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عید الفطر کے روز وزیراعظم نواز شریف کو لندن ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ (ن غ)