خبرنامہ پاکستان

نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا، مریم نواز

نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا، مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا اور جسے عوام پلس کریں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، اداروں کے ساتھ ساتھ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کی عزت بھی ہونی چاہیے، منتخب وزیراعظم پر حملہ ہر ووٹ دینے والے پر حملہ ہوتا ہے، 20 کروڑ عوام کی رائے پر چار پانچ لوگ اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کے اشارے پر ناچنے والے نہیں ہو سکتے، کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، کوئی استعمال ہورہا ہے اور کوئی کررہا ہے، این اے 120 کےالیکشن میں سوشل میڈیا کےمیدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، جب کہ مخالفین ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارتے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت گنوا دی لیکن قوم سے اپنا وعدہ پورا کیا، پاناما اقامہ کا ڈرامہ رچا کر اور نیب مقدمات بنا کر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، غلط کو غلط کہنے پر نواز شریف کو سزا ملی، زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مشکل پر جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں، ہمیں سبق پڑھایا جاتا تھا لیکن جب خود پر مشکل آئی تو عدل یاد آگیا، عوامی نمائندوں کو جلاوطن کرنے والے آج خود ملک سے باہر ہیں۔

……………….
……اس خبر کو بھی پڑھیے………

خادم پنجاب کچھ تو شرم کریں، جہانگیر ترین

اسلام آباد: (ملت آن لائن) تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر مل کے مالک ہیں ۔ خادم پنجاب شرم کریں وہ کسانوں کا حق مار رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے راہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کسا نو ں کو گنے کی قیمت 180 کی بجائے 150 روپے فی منادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی ملیں 15 سے 20 فیصد کم وزن کر کے کسانوں کا استحصال کر رہی ہیں جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کسانوں سے چوری کرنے اور ان کا حق مارنے پر شرم کریں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام انتظامیہ شہباز شریف کے آگے سرجھکائے کھڑی ہے جبکہ شریف خاندان کی شوگر ملیں کھلے عام قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں جہانگیر ترین نے کہا کہ خادم پنجاب شرم کریں ۔ انکا مزید کہنی تھا کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن آئندہ عام انتخابات میں این اے 75 چک جھمرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ڈیل کے بعد ہی انھوں نے استعفیٰ دیا ہے، اس ڈیل میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری علی اختر، دلدار چیمہ اور میاں نعیم نے کردار ادا کیا ہے۔ سابق ضلع ناظم رانا زاہد توصیف بھی این اے 75 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلیے امیدوار تھے اور وہ کچھ عرصہ سے علاقہ کی سرکردہ شخصیات سے رابطوں میں بھی مصروف تھے مگر اب رضا نصراللہ گھمن کی ڈیل کے بعد این اے 75 میں توصیف برادران کیلیے کوئی گنجائش نہیں رہی اور وہ این اے80 تک محدود ہو جائیں گے۔