خبرنامہ پاکستان

نعیم الحق کی گاڑی کو معمولی حادثہ

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی گاڑی بنی گالہ کے بیرئیر سے ٹکرا گئی، حادثے میں نعیم الحق محفوظ رہے۔

نعیم الحق کی گاڑی بنی گالہ سے واپس جاتے ہوئے بیرئیر سے جا ٹکرائی جس سے قریب ہی کھڑی تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ اس دوران تین افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔