خبرنامہ پاکستان

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار نے سارا ملبہ اپنی ٹیم کے 5 اہلکاروں پر ڈال دیا

نقیب اللہ قتل

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار نے سارا ملبہ اپنی ٹیم کے 5 اہلکاروں پر ڈال دیا

کراچی (ملت آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس نے پھر نیا موڑ لے لیا، سابق ایس ایس پی راؤ انوار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سارا ملبہ اپنی ٹیم کے 5 اہلکاروں پر ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر بھی موجود تھے۔ راؤانوار نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق بیان میں انہوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ چوکی انچارج اکبر ملاح سمیت میری ٹیم کے 5 اہلکار نقیب اللہ معاملے میں ملوث ہیں۔ سندھ پولیس کے کچھ افسران میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
جے آئی ٹی ٹیم نے سہراب گوٹھ میں واقع ہوٹل کا دورہ کیا اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ ملازمین نے بیان دیا کہ چوکی انچارج اکبر ملاح چند اہلکاروں کے ساتھ گاڑی میں آیا تھا، یہ اہلکار نقیب اللہ کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے، راؤ انوار ان کے ساتھ نہیں تھا۔ جے آئی ٹی کے ارکان شاہ لطیف کا بھی دورہ کریں گے۔