خبرنامہ پاکستان

نقیب اللہ کیخلاف درج دونوں مقدمات جعلی قرار

نقیب اللہ کیخلاف

نقیب اللہ کیخلاف درج دونوں مقدمات جعلی قرار

کراچی:(ملت آن لائن) پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں مقتول کے خلاف درج دونوں مقدمات کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مقدمہ بی کلاس کرنےکی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کی۔
پولیس رپورٹ میں مقتول نقیب اللہ کو دونوں مقدمات میں بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مقتول نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، مقتول سے اسلحہ برآمدگی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس مقابلہ جعلی ہے تو اسلحہ برآمدگی بھی جعلی ہے، نقیب اللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات جعلی ہیں۔ ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عامر فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ جعلی مقابلہ کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہے اور کیس میں نامزد 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمے سے متعلق رپورٹ اے ٹی سی ٹو کو بھیج دیا۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نواز شریف کو احتساب کی بجا ئے انتقام کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے،رانا مشہود

فیصل آباد (ملت آن لائن)صو با ئی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدنے کہا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کا احترام کر تی ہے عدا لتی فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے میاں نواز شریف کو احتساب کی بجا ئے انتقام کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے جو ملک کے لیے خطرناک ہے پا کستان کے تمام ا دارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر یں پانا مہ میں سینکڑوں افراد کا نام ہے منتخب وزیر اعظم کو پانا مہ کی بجا ئے اکاما کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا یہ کو ئی اچھی روائت نہیں۔اسے ختم ہو نا چا ہیے ملک کی معیشت پہلے سے بہتر ہو ئی عا لمی ادارے بھی اس کی تعریف کر رہے ہیں وہ گز شتہ روز فیصل آباد مین میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پانامہ کی بجا ئے اکا مہ پر نکالا گیا غیر ملکی قوتیں پا کستان کے خلاف ہیں سی پیک منصو بے نے دشمنوں کی نیدیں حرام کر رکھی ہیں اقتدار کا بھو کا عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے مختلف طریقوں سے پا کستان کی ترقی روکنا چا ہتا ہے اقتدار کی سیا ست کر نے والی پی ٹی آئی کو عوام نے پہلے الیکشن 2013میں رد کیا اور اب الیکشن 2018میں عمران خان کی سیا ست کے تا بوت میں آخری کیل ڈنھوک کر ہمیشہ کے لیے انکی سیا ست کو دفن کر دے گی انہوں نے کہا کہجب ن لیگ کی کو اقتدار ملا تو دیا کہہ رہی تھی کہ پا کستان ڈیفا لڑ ہو رہا ہے اکنا نو می تباہ ہو چکی تھی معیشت تبا ہی کے دیہا نے پر تھی ہماری حکو مت تباہ ھال معیشت کو سہارا دیا آج غیر ملکی بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر نے پر مجبور ہیں۔