خبرنامہ پاکستان

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار

نقیب قتل کیس

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار

کراچی :(ملت آن لائن) نقیب قتل کیس میں مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کے گن مین علی رضا کو حراست میں لے لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد مفرور پولیس افسر کی گرفتاری کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کے گن مین کو کوئٹہ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جو راؤ انوار کے جعلی مقابلوں کا چشم دید گواہ بھی ہے اور نقیب کیس میں مدد گار بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ نقیب اللہ قتل کیس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین علی رضا کی گرفتاری مثبت پیشرفت ہے۔