خبرنامہ پاکستان

نقیب قتل کیس، ملوث 6 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نقیب قتل کیس،

نقیب قتل کیس میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ کیس میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس ملوث 6 پولیس اہلکار سب انسپکٹر محمد یاسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) فرحت حسین، اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل خضرت حیات، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل ارشد علی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
نقیب قتل کیس: چیف جسٹس کا تین دن میں راؤ انوار کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم
تمام اہلکار ملیر کے سچل تھانے کی چوکی عباس ٹاؤن اور ہائی وے کے قریب چوکی پر تعینات تھے۔ یہ تمام اہلکار اس پولیس پارٹی میں شامل تھے جس نے نقیب اور اس کے دوستوں کو اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام گرفتار اہلکاروں کو سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔