خبرنامہ پاکستان

ننکانہ میں گھرکی چھت گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق

ننکانہ میں گھرکی چھت گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق
ننکانہ:(ملت آن لائن) نواحی گاؤں بھورو میں مکان کی چھت گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق جب کہ والدہ اور ایک بھائی زخمی ہوگیا۔ ننکانہ کے نواحی گاؤں بھورو میں بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچے ملبے تلے دب گئے۔ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت گھر کے مکین سو رہے تھے۔ ریسکیو حکام نے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں وحید، شرجیل، اویس اور نور اللہ شامل ہیں جب کہ واقعے میں ان کی والدہ اور ایک بھائی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔