خبرنامہ پاکستان

ننھی زینب کو ابھی انصاف بھی نہ ملا، ایک اور بچی لاپتہ

ننھی زینب کو ابھی

ننھی زینب کو ابھی انصاف بھی نہ ملا، ایک اور بچی لاپتہ

راولپنڈی:(ملت آن لائن) زینب کے لرزہ خیز قتل کے بعد مختلف کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اوراب پیر ودھائی بنگش کالونی میں ایک اور14 بچی کی گمشدگی کا واقعہ سامنے آگیا۔ قصورکی کمسن 8 سالہ زینب کو ابھی تک انصاف نہیں کہ ملا کہ راولپنڈی میں ایک اور14 سالہ بچی کی گمشدگی کا معاملہ سامنا آگیا۔ راولپنڈی میں پیرودھائی بنگش کالونی سے 3 ماہ سے لاپتہ لڑکی مہرین کی دکھیاری والدہ ننھی کلی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل
لاپتہ مہرین کی والدہ خاتون بی بی کا کہنا ہے کہ 3 ماہ قبل محلے میں شام کو کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی، پولیس مسلسل ٹال مٹول کررہی ہے ابھی تک میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی، میری بچی حافظ قرآن تھی ، کہیں بھی میری شنوائی نہیں ہورہی ، سپریم کورٹ اور میڈیا میری بچی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان واضح رہے کہ ننھی زینب کے اندوہناک قتل کے بعد مختلف کیسزسامنے آرہے ہیں جب کہ جمعرات کی صبح بھی سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا۔