خبرنامہ پاکستان

‘ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں’

‘ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں’

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قصور میں بچی کے اغوا اور قتل کی مذمت کی اور کہا ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ایسے خوفناک واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے مجرموں کو سزا دینا ہوگی۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ایسے خوفناک واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، بچوں کے تحفظ کے لیے مجرموں کو سزا دینا ہوگی: عمران خان-

……………………

اس خبر کو بھی پڑھیے….زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

قصور:(ملت آن لائن) زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سربراہ پی اےٹی طاہرالقادری نے معصوم بچی کی نمازجنازہ پڑھائی۔ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری بھی معصوم زینب کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے قصور پہنچے اور نماز جنازہ پڑھائی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 7 سالہ بچی زینب کے قتل اور زیادتی کے خلاف لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور مشتعل افراد نے ڈی سی او اور ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرلیا، پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے چی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شتر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔ بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں ہیں، اہل خانہ کےمطابق والدین کی عمرے سے آج واپسی پرزینب کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔