خبرنامہ پاکستان

نوابزادہ غضنفر گل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

نوابزادہ غضنفر گل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نوابزادہ غضنفر گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، بس اب وہاں فٹ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گشتہ 30 سال تک پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑک پر رہا، اب باقی زندگی ن لیگ کے ساتھ سڑک پر گزار لوں گا۔ نوابزادہ غضنفر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب کمرشل ہو گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش کا مجاور ہوں لیکن نواب شاہ کا درباری نہیں بن سکتا۔