خبرنامہ پاکستان

نوابشاہ میں رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہرنوابشاہ مں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نوابشاہ کےعلاقے دولت پورمیں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری پر فساد پھیلانے، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور زمین پر قبضے کے 5 مقدمات ہیں۔

ملزم سے 5 ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈ لانچر اور راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں صرف اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا، 40 ساتھیوں سمیت ان کی گرفتاری کی خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔