خبرنامہ پاکستان

نواز، عبداللہ محمد الشیخ کی ملاقات،پاک سعودی تعلقات پر بات

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف سے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد الشیخ نے ملاقات کی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت سعودی عرب اور خادم الحرمین شرفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کے تاریخی تعلقات مشترکہ مذہب و ثقافت پر مبنی ہیں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دوستی کا رشتہ مزید مستحکم ہوسکتا ہے ۔ دونوں ملکوں کا علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے پاکستان میں آج کی پارلیمنٹ زیادہ جمہوری اور متحرک ہے ۔اس موقع پر چیئرمین سعودی مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبد اللہ محمد الشیخ نے پاکستان میں اقتصادی بحالی کو سراہا اور سرمایہ کار دوست پالیسی کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے باہر نکل آئے گا چیئرمین سعودی مجلس شوریٰ کی دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت ڈاکٹر عبداللہ محمد الشیخ کا لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا