خبرنامہ پاکستان

نوازاورشہبازشریف کی طاہر القادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

شہبازشریف کی

نوازاور شہبازشریف کی طاہر القادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد،لاہور(ملت آن لائن)شریف برادران کی سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف، نواز شریف اور شہباز شریف کی طاہر القادری سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے ۔دونوں بھائیوں نے تمام مطالبات ماننے کی پیشکش کر دی ہے ۔ شریف برادران نے خفیہ رابطوںمیں طاہرالقادری کو پیشکش کی ہے کہ ہم ماڈل ٹاؤن سانحہ کے شہدا کا قصاص،زخمیوں کو معاوضہ اور متاثرین کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ شریف برادران اور طاہر القادری کے درمیان مذاکرات آخری سٹیج پر ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دورانطاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میںگیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا ،45تھانوں اور پولیس کی 12 کمپنیاں اگر شہباز شریف کے حکم پر نہیں آئیں تو پھر کس کے حکم پر آئیں بتایا جائے؟ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اچھا ہے میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، اس سے میری باہر کی مصروفیات ازخود کینسل ہو جائیں گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ فوج کو مداخلت کی ضرورت ہے نہ اسکا مطالبہ کریں گے ،قاتلوں کا مقابلہ عوامی طاقت سے ہو گا ، غیر جانبدار تفتیش کیلئے شہباز شریف اور راناثناء اللہ کا استعفیٰ ناگزیر ہے ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن میں سرکاری گواہیاں تھیں اس کے باوجود ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ٹھہرائے گئے،نجفی کمیشن کے ہمراہ 13 سو دستاویزات ہیں جو ہمیں نہیں دی جارہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ڈی آئی جی، ایس پی، ڈی ایس پی اپنی پوزیشنز پر بیٹھے ہیں قتل عام پر ایک بھی ذمہ دار جیل میں نہیں ہے۔ساڑھے تین سال صبر کے ساتھ انصاف کا راستہ دیکھا ،باقر نجفی کی رپورٹ آنے کے بعد قاتل کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف شہباز جان لیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں آپ کو معافی نہیں ملے گی۔