خبرنامہ پاکستان

نوازشریف اوران کی بیٹی مرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

سینیٹ میں حکومت

نوازشریف اوران کی بیٹی مرضی کےفیصلےچاہتی ہیں،قمرزمان

لاہور :(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلےچاہتی ہیں، سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی حکومت ہے انہیں بھی سوچناچاہیے، میاں صاحب کہتےہیں قانون میں بہتری کی ضرورت ہے، آپ کی حکومت ہےقانون سازی کریں کس نے روکا ہے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےججز کوگالیاں اوردھمکیاں درست نہیں، میاں صاحب ایسارویہ نہ اپنائیں کہ کل انہیں تکلیف ہو، میاں صاحب کیخلاف کیسزکھلےتوججزکودھمکیاں دینےلگے، میاں صاحب ہم نےتوکبھی ججزکوگالیاں یادھمکیاں نہیں دی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ قصورکے سانحے کو معاشرے کے ہر فرد نے محسوس کیاہے، سب کی خواہش ہے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، ملک میں سرعام پھانسی دینے کا رواج رہاہے، نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
انکا کہنا تھا کہ میڈیا آواز نہ اٹھاتا تو حکمرانوں کی توجہ اس جانب نہ جاتی، ایسے واقعات پر تالیاں بجانے کی ضرورت نہیں تھی۔ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے قمر زمان نے کہا کہ شہبازشریف پریس کانفرنس میں میں میں کرتےرہے، زینب کے والد کو بٹھا کر پریس کانفرنس کرنے کا مقصد نمائش تھا، وزیراعلیٰ اور راناثنا اللہ نے زینب کے والد کو دباؤ میں رکھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو گالیاں اور دھمکایا گیا تو عدلیہ کوبھی جواب دیناپڑے گا، نوازشریف اوران کی بیٹی عدلیہ پردباؤڈال کرمرضی کےفیصلے چاہتی ہیں۔