خبرنامہ پاکستان

نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

نوازشریف اور

نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

لاہور:(ملت آن لائن) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار معیشت کو تباہ کرکے چلے گئے، حکومت ملک کو قرضوں میں ڈوبتی چھوڑ کر جارہی ہے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج برآمدات گرتی جارہی ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، حکومت نے ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی، حکومت نے غلط فیصلے کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ دی ہیں. اسد عمر کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں روپے کی قدر کم ہونے سے ایک ہزار ارب کاقرضہ بڑھ گیا ہے، جب سے ن لیگ حکومت آئی ہے، 10ہزارارب روپے تک قرضے بڑھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انھوں‌ نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو قرضوں میں ڈبو رہے ہیں، جس سے سلامتی کا خطرہ بھی پیدا ہوگا، کوئی حکومت قرضوں کا بوجھ اتنا کردے، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ غلطی ہے یا جان بوجھ کر یہ کیا گیا.
مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر
حکمران اپنی ہی حکومت سے کاروبار کر رہے ہیں، بزنس پارٹنر کو وزیراعظم کا مشیر بنانا زیادتی ہے، استثنیٰ اسکیم کی ناکامی یہ ہے کہ حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی بہت محنتی ہیں مگر انھیں خود منع کردینا چاہیے تھا، آج ہمیں‌ انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں معاشی حالات کی سب کو خبر ہے. وہ خود فیصلہ کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ تمام کرپٹ افراد کو سزا دینے کی ضرورت نہیں، صرف بتایا جائے کہ سزا دی جارہی ہے، صرف 10 بڑے لوگ پکڑیں، باقی سب سامنے آجائیں گے.