خبرنامہ پاکستان

نوازشریف اور مریم نے واپسی کی ٹکٹ بک کرالی

ایون فیلڈریفرنس میں سزاپانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اورصاحبزادی مریم نے لندن سے واپسی کیلئے ٹکٹ بُک کرالی۔
نواز شریف اور مریم نجی ائیرلائن کی پرواز 242 سے 13 جولائی کو لاہور پہنچیں گے۔

شیڈول کے مطابق پرواز شام 8 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی جبکہ نواز شریف اور مریم کی لندن سے وطن واپسی کیلئے روانگی 12 جولائی کی رات 8 بج کر 45 منٹ پرہوگی۔