خبرنامہ پاکستان

نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(ملت آن لائن) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، اگر عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے، اگر اس آرٹیکل کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی جب کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔