خبرنامہ پاکستان

نوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا‘ ڈاکٹرعاصم

رائیونڈ کےبادشاہ

ںوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا‘ ڈاکٹرعاصم

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔
نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹارچرسیل میں نیب دباؤ ڈالتی ہے پھرعدالت میں پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ہیں میں نارتھ ناظم آباد کامکین ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہونا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے ان کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ چار روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔