خبرنامہ پاکستان

نوازشریف سوات آپریشن کے مخالف تھے کس منہ سے امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی

نوازشریف سوات

نوازشریف سوات آپریشن کے مخالف تھے کس منہ سے امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی

لاہور:(ملت آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف سوات آپریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے، وہ کس منہ سے وہاں امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا اور اسی وجہ سے ملالہ یوسفزئی وطن واپس آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے بیان پر سخت رد عمل دیا ہے اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے، نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سوات آپریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے جب کہ اس آپریشن کے خلاف نواز شریف کے جلسے تاریخ میں درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف طالبان کو اپنے لوگ کہتے تھے جب کہ پیپلزپارٹی نے سوات آپریشن پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کروایا، آج نواز شریف کس منہ سے سوات آپریشن کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر تھی جب کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، صرف ایک صوبے کا نہیں، آج کے جلسے میں بھی نواز شریف نے لوگوں کو عدلیہ کے خلاف اکسایا۔