خبرنامہ پاکستان

نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم:(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں داخلی سلامتی اورقومی اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی ہے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا یجنڈا بھی زیر غور لایا گیا۔