خبرنامہ پاکستان

نوازشریف سے گورنر پنجاب ،گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقاتیں

ملک میں آئین

سابق وزیراعظم نوازشریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی ہے ۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں 3 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا سے ہونے والی ملاقات میں تینوں کے حوصلے بلند نظر آئے ۔

نوازشریف نے کہا کہ وہ پاکستان میں اداروں کی بالادستی اور ووٹ کی عزت کے لیے ہر تکلیف سہنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی فیصلہ کن گھڑی ہے، عوام ووٹ کی حرمت کی خاطر25 جولائی کو نکلیں،70 سال سے جاری اس سلسلے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ وہ علاج کے لیے ہرگزجیل سے باہرنہیں جائیں گے، علاج کی جوسہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کےاندرہی مہیاکی جائے۔

ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ نواز شریف کےعلاج کےلیےہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ملاقات میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے مانسہرہ کی عوام کے لیے پیغام بھی دیاان کاکہنا تھا کہ مانسہرہ کی عوام الیکشن کے دن اپنے بیٹے کا سربلند کرنا۔

ان کا کہناتھاکہ مجھ پر کرپشن یا فراڈ کا کوئی الزام نہیں ، صرف اس لیےسزادی جارہی ہے کہ نواز شریف کا داماد ہوں،الیکشن میں ان کے بھائی کو کامیاب بنائیں۔