خبرنامہ پاکستان

‘نوازشریف شوکت خانم کونقصان نہیں پہنچا سکتے’

اسلام آباد: (آئی این پی) نجی ہوٹل میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 20 سالوں میں 22 ارب روپے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوئے، یہ دنیا میں واحد اسپتال ہے جو 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے بغیر یہ سب ممکن نہ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ہو کر بھی کنسر اسپتال نہیں بنا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز انکشافات میں ہمارا کیا قصور ہے، حکومت اپنی صفائی دے شوکت خانم پر حملہ کرنے کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی کوئی اسپتال پر حملہ نہیں کرتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کچھ بھی کہہ لیں شوکت خانم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، اگر حکومت کو زیادہ فکر ہے تو تحقیقات کرائے۔