خبرنامہ پاکستان

نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دینگے: خورشید

لاہور: (ملت+اے پی پی) وثوق سے کہتا ہوں کہ عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عدالتی فیصلے پر اچھی توقعات نہیں ہیں۔ عدالتوں کے حوالے سے ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں۔ اچھا ہوتا اگر یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کی آپشن موجود ہے۔ انکوائری کمیشن اور 24 ویں ترمیم میں حکومتی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا۔ وثوق سے کہتا ہوں عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ ہم نے اپنا نقصان کرایا مگر نفرت کی سیاست نہیں کی۔ بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے چوتھے دن کی تقریبات جاری ہیں۔ بلاول ہائوس میں جیالے اندر جانے سے روکنے پر آپس میں الجھ پڑے جبکہ اس دوران جیالے “گو نواز گو” کے نعرے لگاتے رہے۔