خبرنامہ پاکستان

نوازشریف مودی سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں؛ عمران

لاہور:(ملت+آئی این پی) چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف مودی سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں ‘لگتا ہے نوازشر یف اپنے بزنس کے مفادات کی وجہ سے بھارت کیخلاف سخت موقف اختیار کر نے کیلئے تیار نہیں ‘وزارت داخلہ کی ناکامی کے ذمہ دار بھی نوازشر یف ہیں ان سے جواب طلب کر نا چاہیے ‘(ن) لیگی وفاقی وزراء شر یف خاندان کو پانامہ کیس میں بچانے میں لگے ہیں انکے پاس اپنے محکموں پرتوجہ دینے کا وقت ہی نہیں ۔ہفتے کے روز اسلام آباد روانگی کے موقعہ پر لاہور اےئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے تو بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائر نگ کی شدید مذمت کر تاہوں مودی پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلانے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر نے کی سازشیں کر رہا ہے اور بد قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں اور نوازشر یف میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے مشیر خارجہ سر تاج عزیز کو جس طر ح زلیل کیا اس پر چاہیے تو یہ تھا کہ نوازشریف خود اس پر سخت موقف اپناتے مگر نوازشر یف مودی سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں ‘لگتا ہے نوازشر یف اپنے بزنس کے مفادات کی وجہ سے بھارت کیخلاف سخت موقف اختیار کر نے کیلئے تیار نہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کسی بھی وفاقی محکمے کے وزیر کو نوازشر یف ہی لگاتے ہیں اس لیے وزیر کی ناکامی نوازشر یف کی ہی ناکامی ہے اور بلو چستان ہائیکورٹ کی جو رپورٹ آئی ہے اس میں وزارت داخلہ کی ناکامی سامنے آئی ہیں اس ناکامی کے ذمہ دار بھی نوازشر یف ہیں ان سے جواب طلب کر نا چاہیے بد قسمتی سے جن وزراء کو اپنے محکموں کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دینی ہے وہ (ن) لیگی وفاقی وزراء شر یف خاندان کو پانامہ کیس میں بچانے میں لگے ہیں انکے پاس اپنے محکموں پرتوجہ دینے کا وقت ہی نہیں۔