خبرنامہ پاکستان

نوازشریف پاکستان کیلئےقیادت کاواحدآپشن ہیں: الجزیزہ

دبئی (آئی این پی ) عرب ٹی وی چینل الجزیزہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کیلئے قیادت کا واحد آپشن ہیں،محمد نوازشریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے،محمدنوازشریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہوگا،وہ پاکستان کی اکثریت میں مقبول ہیں،انہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی،محمد نواز شریف کے متبادل کوئی قابل اعتبار رہنما نہیں۔الجزیرہ کے پاکستان سے متعلق تجزیہ کار اور صحافی ٹام حسین نے اپنی رپورٹ میں قراردیا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کی اکثریت میں مقبول ہیں۔وزیراعظم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی۔محمد نواز شریف کے متبادل کوئی قابل اعتبار رہنما نہیں۔90کی دہائی میں محمد نوازشریف کی دو بار حکومت ختم کی گئی۔:الجزیرہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو جبراً جلاوطن کیا گیا۔بینظیر کے قتل کے بعد نواز شریف قومی سطح کے واحد رہنما ہیں۔محمد نوازشریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے۔محمدنوازشریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہوگا۔8سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔2018میں انتخابات کا تسلسل نہ رہنا ملکی استحکام کیلئے شدید خطرہ ہوگا۔الجزیرہ نے کہا کہ ملک شدت پسندوں کیخلاف حالت جنگ میں ہے۔حکومت مخالف سیاسی شعبدہ باز قومی امور سے لابلد نظر آتے ہیں۔ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنے کیے کے انجام کا اندازہ نہ ہو۔ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو انجام کی پرواہ ہی نہیں۔