خبرنامہ پاکستان

نوازشریف پرالطاف حسین سےبڑا چارج لگا ہے: عمران

کراچی: (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر الطاف حسین سے بڑا چارج لگا ہے یہ چارج را کے ایجنٹ سے بھی بڑا چارج ہے ۔ کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر الطاف حسین سے بڑا چارج لگا ہے ۔ یہ چارج را کے ایجنٹ سے بھی بڑا چارج ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا جس وزیر اعطم کے خلاف چور ہے کہ نعرے لگے ہوں اسے کے اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہتا ۔ ہم جلسے کرتے ہیں تو نواز شریف چور کے نعرے لگتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں پر چوری کے سنگین الزامات ہیں ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی 23 سال سے باہر بیٹھ کرپاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے اسے پاکستان اور اردو بولنے والوں سے کوئی غرض نہیں ہے ۔