خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کا ایک ہفتے کیلئے لندن جانے کا پروگرام فائنل

نوازشریف کا ایک ہفتے کیلئے لندن جانے کا پروگرام فائنل
لاہور:(ملت آن لائن) ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام فائنل ہو گیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گے۔ نواز شریف کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہو گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز کے جانے کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ کلثوم نواز کی لندن میں 3 کیموتھراپیز ہو چکی ہیں اور دسمبر میں ہی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں۔ بدھ کے روز نیب ریفرنسز میں شریف فیملی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی کے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش ہوئے تھے۔