خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

رشید کو خود

نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاپرچیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے، ملک کسی غیرآئینی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے بالا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مقدمے میں مفرور ہونے پربھی عمران خان سے خاص برتاؤ ہو رہا ہے، عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کی کہانی خود گڑھی، ان کے الزامات پرفیصلہ جلد ہونا چاہیے تاکہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہو۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بعض لوگ عدلیہ کے ازخود ترجمان بنے ہوئے ہیں، عدلیہ کی ترجمانی کے لیے اس کا ادارہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو2 ہفتے مل جاتے تو وہ اپنی بیماراہلیہ کی عیادت کرلیتے، افسوس ہے عدالت نے نوازشریف کوحاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام میں مقبولیت کے ٹاپ لیول پرہیں۔
ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونےکے باوجود بھی کچھ نکالا جارہا ہے‘ نوازشریف
خیال رہے کہ 20 مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پرانے ریفرنس میں کچھ نہ ملا تو نئے ریفرنس کیوں دائرکیے؟ نئے ریفرنس پہلے ریفرنس پرخول چڑھانے کے مترادف ہیں۔