خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کونظرثانی میں نہیں جانا چاہیے تھا: خورشید شاہ

نوازشریف کونظرثانی میں نہیں جانا چاہیے تھا: خورشید شاہ
اسلام آباد: (ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کے پاناما نظرثانی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا ہے، جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاناما فیصلے پر نظرثانی کی طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا لیکن نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، نوازشریف پر دھبہ لگتا رہے گا، انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان بہت ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے۔