خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کوڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست

نوازشریف کوڈی نوٹیفائی

نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست، وفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور :(ملت آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ پر وفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدلات نے وفاق اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا، عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اٹھائیس جولائی کو نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کے نوازشریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے اور مقدمے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔ یاد رہے گذشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔