خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کو بار بار بچایا لیکن انہوں نے پیٹھ پر چھرا گھونپا: آصف زرداری

نوازشریف کو بار

نوازشریف کو بار بار بچایا لیکن انہوں نے پیٹھ پر چھرا گھونپا: آصف زرداری

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہےکہ نوازشریف کو بار بار بچایا اور اس نے ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا۔

سابق صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنما عامر حسن نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نےکہا بڑی کوشش کی کہ نوازشریف ٹھیک ہوجائیں اور جمہوری سیاست کریں، ہم نےجمہوریت کی خاطر نوازشریف سے مفاہمت بھی کی لیکن اس کے باوجو وہ نہ سدھر سکے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بار بار بچایا اوراس نے ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا، وہ جمہوریت اور ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیےسیاست کرتے ہیں۔