خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کو شدید دھچکا،معروف سجادہ نشین ،زرداری سے جا ملا

نوازشریف کو شدید دھچکا،معروف سجادہ نشین ،زرداری سے جا ملا

اسلام آباد (ملت آن لائن)دربار عالیہ سلیمانیہ کے سجادہ نشین خواجہ عطا اللہ تونسوی نے مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر عطاء اللہ تونسوی کے ہمراہ مشائخکا پورا وفد موجود تھا۔ وفد میں پیر سید محمد اکرم شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف ، پیر سید سعادت علی شاہ ، پیر ۔۔۔ احمد سجادہ نشین میر شریف ، صاجزادہ قیسر محمود سجادہ نشین سیال ریف ، پیر سید قاسم شاہ سجادہ نشین فتح جنگ ، امیر سید کاظم شاہ سجادہ نشین ملوٹ شریف اور محمد نواز کھرل چشتی اوکاڑہ شامل تھے ۔ وفد نے آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔