خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کو شرم آنی چاہیے، عمران خان

نوازشریف کو شرم آنی چاہیے، عمران خان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ کرتے ہوئے نوازشریف کو شرم آنی چاہیے، ججز نے نوازشریف کی کرپشن اور ناجائز آمدن بے نقاب کی، نوازشریف کایہ عمل اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ بدھ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ کرتے ہوئے نوازشریف کو شرم آنی چاہیے، ججز نے نوازشریف کی کرپشن اور ناجائز آمدن بے نقاب کی،نوازشریف لوٹی ہوئی دولت عوام سے چھپانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔ نوازشریف کا یہ عمل اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیکر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کر دیا۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دے کر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب اورہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات یا تعاون کا مطلب ان کی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کے مترادف ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں۔ ایک طرف نوازشریف کا بھائی اور کچھ وزراء میرے خلاف بیان دیتے ہیں جب کہ دوسری طرف مجھے ملاقات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں، قوم جان لے کہ میرا ایجنڈا سب کو معلوم ہے۔(خ ف)