خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں: خورشید شاہ

نوازشریف کو

نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں: خورشید شاہ

سکھر:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام کرناچاہیے، نوازشریف خود کہتے رہےہیں کہ عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں لہٰذا نوازشریف کو بھی عدالتوں کے فیصلے ماننےچاہئیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ گالی اور الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے جب کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سیننٹ کے الیکشن منسوخ ہوں گے۔ خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں 7ہزار ارب قرضہ لیا ہے، ہم 21 ہزار ارب کے مقروض ہیں، ملک کی معاشی حالت خراب ہے اور ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی یہاں مقروض ہے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب عدالتی فیصلوں کو تسلیم کریں ، اداروں کا احترام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سرمایہ کار نہیں آ رہے ، جب تک استحکام نہیں ہو گا معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا پڑے گا ، ہمیشہ اداروں کے احترام کا کہتا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے نواز شریف کی باتوں پر عمل کیا ہے ، انہوں نے خود ہی کہا تھا عدالتوں کے فیصلوں کو مانا کرو ، آج میاں صاحب بھی فیصلوں کو مان لیں، چاہے جو بھی فیصلے ہیں۔