خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس

لاہور(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنر سندھ محمد زبیر، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، پرویز ملک، عمران نذیر شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں حلقہ این اے 120 میں آنے والے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ایم پی ایز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کلثوم نواز کی بیماری کے باعث خود انتخابی مہم میں شریک نہ ہونے پر مہم چلانے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں تاہم علاج کے لیے لندن میں موجود ہونے کی وجہ سے وہ خود مہم نہیں چلا سکیں گی۔