خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔ عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔