خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت

سٹون کرشنگ

نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ قانون سازی کاسب سے بڑا ادارہ ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔ عدالت نے نیشنل پارٹی کے وکیل کی کیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپیل کی کہ عدالت فریقین کونوٹس جاری کرے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کاسب سے بڑا ادارہ ہے اور آپ اس کے بنائے قوانین کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کررہے ہیں، ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے،عدالتوں کو اتنا آسان نہ لیں، نوٹس کا کیس بنائیں گے تو نوٹس بھی کریں گے، بتائیں کن مقدمات میں آج تک عدالتوں نے پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کو کالعدم کیا، وکلاء عدالتی فیصلوں کی نظیریں پیش کریں۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ن لیگ اپنی موت مر رہی ہے، آصف زرداری

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگی سیاست اپنی موت مر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا موسم آگیاہے، الیکشن جلدی ہوں یا تاخیر سے ہوں، کارکن اپنی تیاری مکمل رکھیں، پیپلز ٖپارٹی میدان مارے گی، وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی تاہم ن لیگی سیاست اپنی موت مر رہی ہے جب کہ نواز شریف کا کوئی بھی این آر او جمہوریت کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں ہوگا۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمان چن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پارٹی کارکنوں کو الیکشن کیلیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس مرتبہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیٹیں نکالے گی، جیالوں کو تیار کیا جائے۔ آصف زرداری نے لاہور میں داتا صاحبؒ اور بی بی پاکدامن کے مزارات پر حاضری بھی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی سٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔