خبرنامہ پاکستان

نوازشریف کے پاس استعفے کے سوا کوئی آپشن نہیں، طاہرالقادری

لاہور:(اے پی پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے پاس استعفے کے سواکوئی آپشن نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، (ن) لیگ خود جمہو ریت کی دشمن بن چکی ہے اور حکمران کر پشن اور لوٹ مار چھوڑنے کیلیے کسی صورت تیا رنہیں۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ قوم ایسے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو مزید برداشت کر نے کے لیے تیار نہیں ہے اور پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔