خبرنامہ پاکستان

نواز زرداری ملاقات؟ پیپلز پارٹی میں اختلافات پیدا

اسلام آباد:(آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں آصف زرداری کی ممکنہ ملاقات پر پیپلز پارٹی میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں ، سینئر رہنماؤں نے سابق صدر کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے نواز شریف سے ملاقات کی تو پیپلز پارٹی کی سیاست پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے ، ادھر اسلام آباد میں بلاول بھٹو نے بھی سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے کہ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی جائے یا نہیں ؟