خبرنامہ پاکستان

نواز شریف،اعتزاز احسن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننے کیلئے درخواست دائر

لاہور: (اے پی پی) قانون دان بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سنیٹر اعتزاز احسن دونوں سیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جاننے اور ان کو ریکارڈ پر لانے کے لئے دیگر ممالک کو خط لکھے جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ محمد نواز شریف اور سنیٹر اعتزاز احسن کے بیرون ملک کتنے اثاثے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور پانچ کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ پانچ کے تحت خط لکھا جا سکتا ہے، اس لئے انہیں دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھنے کا حکم دیا جائے۔