خبرنامہ پاکستان

نواز شریف اور آصف زرداری ملک میں کرپشن کے گاڈفادرہیں۔عمران خان

سندھ کے

نواز شریف اور آصف زرداری ملک میں کرپشن کے گاڈفادرہیں۔عمران خان

اوباڑو(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ملک میں کرپشن کاگاڈفادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بڑے ڈاکو کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی تو سب کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ۔نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سےباہر پڑا ہے جب کہ آصف زرداری نے 19شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہواہے، نوازشریف اور آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثے دبئی،لندن اور پیرس میں ہیں ان لوگوں کو ملک کے اسپتالوں کا حال تک معلوم نہیں ہے یہ لوگ باہر جا کر علاج کراتے ہیں ان کو پتا نہیں پاکستان میں اسپتالوں کی صورتحال کتنی ابتر ہے۔

سندھ اور پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو مین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سےباہر پڑا ہے جب کہ آصف زرداری نے 19شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہواہے، نوازشریف اور آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثے دبئی،لندن اور پیرس میں ہیں ان لوگوں کو ملک کے اسپتالوں کا حال تک معلوم نہیں ہے یہ لوگ باہر جا کر علاج کراتے ہیں ان کو پتا نہیں پاکستان میں اسپتالوں کی صورتحال کتنی ابتر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شوگر ملوں پر قبضہ کرنے والے ڈاکوؤں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے، ان چوروں نے سندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہے۔