خبرنامہ پاکستان

نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

نواز شریف کی اداروں

نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں: طاہر القادری

لاہور :(ملت آنج لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد انجام کو پہنچنے والی ہے، 17جنوری کو ہونے والا ایک روزہ احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ طاہر القادری نے پروگرام دی رپورٹرز میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 17جنوری کوہمارے احتجاج کاآخری فیزشروع گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں میرے علاوہ آصف زرداری اورعمران خان بھی خطاب کریں گے، کوشش ہو گی، احتجاج سے سراج الحق بھی خطاب کریں ، ہماراسیاسی جماعتوں سے اتحادصرف مظلوموں کے لیے ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شیخ مجیب الرحمان کواپنا لیڈر قراردیاہے، روک سکیں تو روک لیں، نواز شریف دوسرے شیخ مجیب الرحمان بننے جارہے ہیں۔ طاہر القادری، 17 جنوری کا احتجاج، عمران و زرداری نے بھی کمر کس لی انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن اب ناک آئوٹ ہونے سے نہیں بچیں گے،میری دانست میں نوازشریف گاڈفادرسے بھی آگے جا چکے ہیں،گاڈفادراورسسلین مافیاہوتاتوان کاشاگردہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے میری بہت سی میٹنگز ہو چکی ہیں، کامیابی کے آخری مرحلے تک سب ساتھ رہیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج سے متعلق فیصلہ مجھ پرچھوڑدیا، جو بھی قدم اٹھائیں گے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے ہوگا، اسی ضمن میں کل اے پی سی ایکشن کمیٹی کااجلاس ہورہاہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کااپنے ہی سسٹم میں احتساب ہورہاہے،وہ وقت دورنہیں جب شریف برادران اپنے انجام کوپہنچ جائیں گے۔