خبرنامہ پاکستان

نواز شریف عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں: شرمیلا فاروقی

نواز شریف عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں: شرمیلا فاروقی
لاہور:(ملت آن لائن) دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ’’میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نااہل ہو چکے ہیں لیکن وہ عدالتی معاملے کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔ ان کی باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نااہل کسی جماعت نے نہیں عدالت نے کیا۔ وہ عوام کی بجائے اپنا مقدمہ عدالت میں لڑیں۔ شرمیلا فاروقی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت میں جلسہ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ خدا کرے کہ نواز شریف اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔