خبرنامہ پاکستان

نواز شریف نے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن

عدالتی ریمارکس

نواز شریف نے خود کش جیکٹ پہن لی ہے، اعتزاز احسن

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کوئی دھماکا ہو اور یہ سسٹم گر جائے، انہوں نے قانونی وآئینی اعتبار سے خود کش جیکٹ پہن لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتیں آج بھی نواز شریف پر نرم ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور میاں صاحب ان نرم رویوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کے خلاف جارحانہ اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ سے زیادہ سنگین جرم ہے، سوال یہ ہے کیا مجرم پارٹی سربراہ بن سکتا ہے؟
او آئی سی کی افادیت ختم ہو چکی ہے: اعتزاز احسن
رہنماء پی پی پی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر جلوس ناکام ہوا، انہیں جی ٹی روڈ کی تقریر پر ہی عدالت بلوا لینا چاہیے، انہیں تھوڑی ڈھیل ملی ہے اسی لیے وہ ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت وزراء کا اقامہ رکھنا پاناما سے زیادہ بڑا جرم ہے، عدالت نے چور ڈاکو سے متعلق سوال عمومی طور پر پوچھا، جسے مریم نواز برا مان گئیں۔
زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن
خیال رہے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی دختر مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پہنچے تھے جہاں کیس میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے جبکہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ جج صاحبان کی زبان ان کے منصب کی توہین ہے۔ ڈان، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کیے گئے، اب چور ڈاکوؤں جیسے الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے۔