خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کا سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ

نواز شریف

نواز شریف کا سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی عمرہ رائیونڈ میں نون لیگ کی اعلٰی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیراعلٰی شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شہروں میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف اپنے بیانیے کو جاری رکھیں اور حقائق عوام تک پہنچاتے رہیں۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں میں فتح ان کے مؤقف کی تائید ہے، ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کی نگرانی کی جائے اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔
نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں سینٹ انتخابات کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ خیال رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔