خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

زینب کیس: نہ توغیرملکی

نواز شریف کوعوام کی محبت سےکوئی نہیں روک سکتا،راناثنااللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پر انکوائری کرے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، کرپشن کیخلاف میرٹ پرانکوائری جمہوریت کیلئے ضروری ہے، چیئرمین نیب یقینی بنائیں کہ نیب میرٹ پرانکوائری کرے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ احدچیمہ کی گرفتاری پر جو اعتراٖض تھا، وہ سامنے رکھ دیا ہے ، چیئرمین نیب جہاں بھی کرپشن کی نشاندہی کرینگے تعاون کرینگے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہماری اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کچھ ہے ہی نہیں، اپوزیشن نے کئی بل پیش کیے لیکن ایک بھی ٹھیک نہیں تھا ، تین یونیورسٹیز کے بل ہم نے پاس کیے ، اپوزیشن کا کام ہی نہیں سوائے کورم پوائنٹ آؤٹ کرنے کا ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں پنجاب کابجٹ پیش ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے کسی اینکر یا میڈیا ہاؤس کا نام نہیں لیا تھا، میں نے کہا تھا شام7سے 11بجے تک گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔
عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام کی محبت سے کوئی نہیں روک سکتا، استحکام پاکستان کا معرکہ نواز شریف کے حصے میں آیا اب نواز شریف نے ووٹ کی طاقت کو اپنا مشن بنایا ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ قائم رہے گی گذشتہ روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کو بھی پڑنے والی ہیں، میں بھی ان کی پنکی پیر کو روز یاد کرتا ہوں تو ظاہر ہے وہ بھی مجھے یاد کریں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کےشیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ پنڈی کےشیطان کوصحیح چوٹ پڑی ہے۔