خبرنامہ پاکستان

‘نواز شریف کو الیکشن سے دور رکھنے کی ترکیبیں سوچی جارہی ہیں’

'نواز شریف کو الیکشن

‘نواز شریف کو الیکشن سے دور رکھنے کی ترکیبیں سوچی جارہی ہیں’

کراچی:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے ایک خیالی تنخواہ پر نااہل کیا گیا اور اب الیکشن سے دور رکھنے کی ترکیبیں سوچی جارہی ہیں۔ کراچی کے دو روزہ دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک فرضی تنخواہ اپنے بیٹے سے نہیں لی اس بات پر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا اور میں اپنی مدت بھی پوری نہیں کرسکا۔ نواز شریف نے سوال کیا کہ یہ بتاؤ اگر اقامے پر نکالا تھا تو قوم تو نہیں مانتی، پہلے تو نکالنے کی وجہ سمجھ میں آنی چاہیے پھر مدت پر غور کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سندھ حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی پاکستان کا بہترین شہر اور سندھ بہترین صوبہ ہونا چاہیے تھا، اللہ نے موقع دیا تو وعدہ ہے کراچی ایسا شہر بنے گا کہ دنیا دیکھے گی۔
سابق وزیراعظم کی کراچی آمد
سابق وزیراعظم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نواز شریف اپنے دورے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور گرین لائن پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیں گے۔