خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کو مائنس کرنےوالےخود مائنس ہوگئے، آصف کرمانی

نواز شریف کو مائنس کرنےوالےخود مائنس ہوگئے، آصف کرمانی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے ایک بارپھر نواز شریف پراعتماد کا اظہار کیا ہے، نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے کل خود مائنس ہو گئے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے راستے روک رکھے ہیں حکومت کے ان سے مذاکرات جاری ہیں اور انشاء اللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ان سے سوال کیا گیاکہ کل قومی اسمبلی میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملا اس پر آپ کا کیا کہنا ہے جس پر انہون نے کہا کہ کل عوام کی منتخب پارلیمنٹ جو 20کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، نے کل نواز شریف پر ایک بارپھر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے۔