خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، منظوروسان

نواز شریف کیلئے

نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، منظوروسان

کراچی :(ملت آن لائن) رہنماپیپلزپارٹی منظوروسان نےنواز شریف کیلئےنیاخواب دیکھ لیا، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا ، نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرےکے ذریعے لندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی،جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔ کراچی میں وزیر صنعت سندھ منظور وسان کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہترفیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، فیصلے سے تاحیات نااہلی کے درواذے کھل گئے ہیں۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا، نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا۔ عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کےحق میں بھی نہیں ، آگےچل کرعمران خان کومعلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوا، جام صادق کے وقت جیسی حکومت آئےگی۔
مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی
وزیر صنعت سندھ نوازشریف کو راہ فرارکانسخہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کیلئےاچھاہےعمرےکےذریعےلندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی اور جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں مزیدمسلم لیگی نوازشریف کو چھوڑجائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی ۔